Featuredاسلام آباد

پارلیمنٹ حملہ کیس : عمران خان چھ سال بعد بری

اسلام آباد:  انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعظم عمران خان کو چھ سال بعد پارلیمنٹ حملہ کیس میں باعزت بری کر دیا۔

تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے 31 اگست 2014 کو پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب مارچ کیا تھا۔

پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو چھ سال بعد پارلیمنٹ حملہ کیس میں باعزت بری کر دیا ہے۔
عدالت نے تصادم میں ہلاکتوں پر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ بھی محفوظ کر لیا گیا ہے۔

عدالت نے منگل کو جاری کردہ اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ صدر عارف علوی کا کیس صدارتی استثنیٰ کے باعث داخل دفتر ہی رہے گا جب کہ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، پرویز خٹک اور اسد عمر پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 12 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے پہلے سے محفوظ کردہ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

فیصلے کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی درخواست پر اُنہیں بری کرتے ہوئے صوبائی وزیر علیم خان اور شوکت یوسف زئی جب کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو آئندہ سماعت پر طلب کیا ہے۔

عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے مبشر علی کو بھی بری کر دیا جب کہ عدالتی فیصلے میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو بدستور اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close