Featuredکھیل و ثقافت

12 سال بعد افریقی بورڈ کا وفد پیر کو اسلام آباد پہنچے گا

افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہوگئے

دورے کی کلیئرنس کیلئے افریقی بورڈ کا سیکیورٹی وفد پیر کو اسلام آباد پہنچے گا جو سیکیورٹی حکام سے ملاقات کے علاوہ راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں سیکیورٹی اور بائیو سیکیور انتظامات کا جائزہ لے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی افریقہ کے 4 رکنی وفد کی قیادت کرکٹ آپریشن منیجر مائیک گاجر کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں جنوبی افریقی پلیئرز ایسوسی ایشن کے نمائندے سٹیفین کریگ کوک، سیکیورٹی کنسلٹنٹ روری سٹین اور ٹیم سیکیورٹی منیجر محمد زنید وادی شامل ہیں۔

مہمان وفد اسلام آباد میں سیکیورٹی حکام سے ملاقات کے علاوہ راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں سیکیورٹی اور بائیو سیکیور انتظامات کا جائزہ لے گا

جنوبی افریقی ٹیم کو پلان کے مطابق جنوری کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، ذرائع نے بتایا کہ مہمان ٹیم کے دورے کا آغاز 26 جنوری سے کراچی ٹیسٹ کے ساتھ کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ نے 08-2007ءمیں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close