Featuredاسلام آباد

جشن ولادت ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

دنیا بھر کے مسلمان آج اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن بھرپور مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔

گلی گلی حضورﷺ کی مدح سرائی کاسلسلہ جاری ہے۔ چھوٹے بڑے شہروں میں عشق رسولﷺ کے اظہار کے لیے جلوس نکالےجارہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد یہ ہفتہ بطور ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آقا دو جہاں، رحمت للعالمین کی آمد کی خوشی میں ذکر مصطفی ﷺ کی محافل ہوں گی۔

ملک بھر میں لنگر تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس سال ملک بھر میں بھی جشن عید میلادالنبی اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائی جارہی ہے کہ تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

حکومت کی طرف سے جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close