Featuredگلگت بلتستان

مودی حکومت پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے

بھارت نے منصوبہ بندی کی ہوئی تھی کہ ملک میں شیعہ، سنی علما کو قتل کروایا جائے

گلگت بلتستان: وزیراعظم نے کہا کہ  بھارت میں وہ حکومت ہے جو 73 سال کی سب سے زیادہ انتہا پسند ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے 73 ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں  کہا کہ پوری مسلم دنیا میں دیکھیں اور لیبیا سے شروع کریں پھر صومالیہ، شام، یمن، افغانستان اور عراق کو دیکھیں تو تباہی مچی ہوئی ہے یا تو جنگیں ہوچکی ہیں یا ہورہی ہیں اور عوام مشکل کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا جو ہمسایہ بھارت ہے، وہاں وہ حکومت ہے جو 73 سال کی سب سے زیادہ انتہا پسند، مسلمانوں اور پاکستان سے نفرت کرنے والی ہے، جو وہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کر رہے ہیں اور 2 قانون بنائے ہیں وہ ان کے خلاف ہیں تاکہ انہیں برابر کا شہری نہ سمجھا جائے جبکہ جو 5 اگست 2019 کو جو انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں کیا وہ کسی بھارتی حکومت نے نہیں کیا جو اس انتہا پسند، نسل پرست حکومت، جو ہندوتوا کا نعرہ لے کر آئی ہے اس نے کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس تناظر میں دیکھنا چاہیے کہ ہمیں کتنی مضبوط پاکستانی فوج اور سیکیورٹی فورسز کی ضرورت ہے، کوئی ہفتہ ایسا نہیں گزرتا جب پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے جوان قربانی نہ دیں، سابقہ قبائلی علاقوں سے لے کر بلوچستان اور کبھی کبھی کراچی تک ایک پورے منصوبے کے ساتھ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی جارہی ہے جبکہ ان کے سامنے ہمارے فوجی اور سیکیورٹی فورسز کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ نریندر مودی کی حکومت یہ پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہ رہی ہے، بھارت نے منصوبہ بندی کی ہوئی تھی کہ ملک میں شیعہ، سنی علما کو قتل کروایا جائے اور انتشار پھیلایا جائے لیکن میں اپنی انٹیلی جنسی ایجنسیوں کو داد دیتا ہوں جنہوں نے ان کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کل کے دنوں میں ایک منصوبہ بنا ہوا ہے اور وہ لوگ جو اپنے آپ کو جمہوریت پسند سیاست دان کہتے ہیں انہوں نے پاکستانی فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے، جب میں وزیراعظم بنا تو میں نے کہا کہ جنہوں نے اس ملک کو 30 سال لوٹا اور پیسہ چوری کرکے باہر لےکر گئے وہ سب اکٹھے ہوجائیں گے، یہ میرے خلاف اس لیے اکٹھے ہوں گے کیونکہ میری مہم ہی کرپشن کے خلاف ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا مفاد پاکستان کے مفاد کے خلاف ہے جو آج ثابت بھی ہورہا ہے، سب اکٹھے ہوگئے ہیں، پہلے انہوں نے مجھے معیشت، انتخابات اور کورونا پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد ایف اے ٹی ایف پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی، جب میں بلیک میل نہیں ہوا تو انہوں نے پاکستانی فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف بندوقیں تانی ہوئی ہیں تاہم میں شکر ادا کرتا ہوں کہ اگر یہ آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ کے خلاف بات کر رہے ہیں تو مطلب میرا انتخاب بالکل ٹھیک تھا کیونکہ ڈاکو جب ان کے خلاف بول رہے تو یہ ٹھیک لوگ ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام اور برصغیر میں مسلمانوں کی تاریخ پڑھیں تو مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان میر جعفر اور میر صادق نے پہنچایا، یہ وہ غدار تھے جنہوں نے صرف ذاتی فائدے کے لیے اندر سے سازش کرکے اقوام کو غلام بنادیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close