Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز 14نومبر سے کراچی میں کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار میچز میں کُل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز 14نومبر سے کراچی میں کھیلے جائیں گے، پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار میچز میں کُل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ان 21 کھلاڑیوں میں جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقاکی نمائندگی کرچکے ہیں۔

فاف ڈوپلیسی اس ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

میچز میں کُل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے،جس میں جنوبی افریقا کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلا دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close