Featuredسندھ

تمام ایئرپورٹس پر وزٹرز کے داخلے پر پابندی عائد

کراچی :کورونا کی دوسری لہر، ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر وزٹرز کے آنے پر پابندی

کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنےکیلئے حکومت کی جانب سے قدامات کا سلسلہ جاری ہے، سول ایوی ایشن نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر وزٹرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سی اےاے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر مسافروں کو صرف ڈرائیور ڈراپ لائن پر چھوڑے گا ، مسافروں کو لینے والے ڈرائیور حضرات گاڑیوں میں انتظا‌ر کریں گے۔

سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ کی حدود میں ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا فیصلہ حفاظتی اقدامات کےتحت کیاگیا ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس ایک بارپھرزوردکھانے لگا، چوبیس گھنٹےمیں بارہ افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ گیارہ سو تئیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کیسز کی تصدیق کے بعد مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے سیل کردیئے گئے ہیں جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close