Featuredدنیا

امریکی صدارتی انتخابات: جوبائیڈن کو ٹرمپ پر سبقت حاصل

واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے، مختلف ریاستوں کے نتائج میں جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت لے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے مجموعی طور پر 131 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے، جبکہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 98 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ریاست کنساس سے ٹرمپ نے 6 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، ریاست میزوری میں ٹرمپ نے 10 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، امریکی ریاست مین میں جوبائیڈن کامیاب ہوئے وہاں انہوں نے ،4 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اس کے علاوہ انڈیانا، اوکلاہوما، مسیسپی، الابامہ، جنوبی کیرولینا، شمالی ڈکوٹا،وایومنگ، کینٹکی، مغربی ورجینیا میں بھی ٹرمپ کی کامیابی جبکہ ٹینیسی،جنوبی کیرولینا کی ریاستیں بھی ٹرمپ کے نام رہیں۔

دوسری جانب جوبائیڈن نے ورجینیا، الینوائے، ورمونٹ،مین اور نیویارک میں میدان مارلیا جبکہ کولاراڈو، میسا چوسٹس،نیو جرسی، کنیکٹیکٹ اور میری لینڈ میں بھی بائیڈن جیت گئے، نیو میکسیکو ، میری لینڈ،مین،الینوائے کی ریاستیں بھی بائیڈن کےنام رہیں، صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے538میں سے270الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close