Featuredاسلام آبادتعلیم و ٹیکنالوجی

آئندہ برس پاکستان میں فائیو جی لانچ کر دی جائے گی

اسلام آباد :پاکستان میں فائیو جی کے آغاز کیلئے فائبر کیبل بچھانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور آئندہ برس پاکستان میں فائیو جی لانچ کر دی جائے گی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق پاکستان سے کی جانے والی پہلی انٹرنیشنل فائیو جی فون کال کا حصہ بنے اورتیزترین انٹرنیٹ کے زریعے کی جانے والی فائیو جی کال کی بہترین ویڈیو کوالٹی اور صاف آواز کا مشاہدہ کیا۔

پہلی فائیو جی انٹرنیشنل کال زونگ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے بیجنگ کی گئی، جس میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے چائنہ موبائل کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں بات کی۔

امین الحق کاکہناتھاکہ فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستانی عوام کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں اور یہ ٹیکنالوجی پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں فائیو جی کے آغاز کیلئے فائبر کیبل بچھانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور آئندہ برس پاکستان میں فائیو جی لانچ کر دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close