Featuredدنیا

صدارتی انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی، ٹرمپ غلط ہیں

ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے ہی سینیٹر مٹ رومنی نےالیکشن میں دھاندلی کو غلط قرار دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی، ٹرمپ غلط ہیں۔

جوں جوں صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی فتح کے امکانات بڑھتے جارہے ہیں تو ٹرمپ کے ساتھی بھی اب ان کے ساتھ چلنے کے لیے آمادہ نظر نہیں آتے۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے پے درپے دھاندلی کے الزامات کے باوجود ان ہی کے سینیٹر مٹ رومنی نے فراڈ کو ماننے سے انکار کردیا۔

میئرفلاڈلفیا کا بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ حقیقت تسلیم کریں کہ وہ ہارگئے ہیں، ڈونلڈٹرمپ کوفاتح کومبارکباددینےکی ضرورت ہے۔

ٹرمپ کے مطالبے پر سیکریٹری آف اسٹیٹ جارجیا نے ریاست میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں امیدواروں کےووٹوں کابہت کم فرق ہے، شفافیت برقراررکھنےکیلئےووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔

پنسلوینیا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن ڈونلڈٹرمپ سےآگےنکل گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نےکل پنسلوینیا میں بڑی جیت کا دعویٰ کیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کو پنسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر 5،587ووٹوں کی برتری حاصل ہوگئی ہے، امریکی
صدارتی الیکشن میں نیواڈا، جارجیا، پنسلوینیا، شمالی کیرولائنا کے نتائج ہی فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔

یاد رہے کہ امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو صدر بننے کے لیے صرف 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست نیواڈا سے اگر ری پبلکن کومزید 6 الیکٹورل ووٹ مل گئے تو جوبائیڈن کو فاتح قرار دیا جائے گا۔

اس وقت غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہیں جبکہ ڈیموکریٹ کے امیدوار اور امریکی صدر ٹرمپ 214 ووٹ ہی حاصل کرسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close