Featuredانٹرٹینمنٹ

کیا جسٹن بیبر کی اہلیہ حاملہ ہیں؟ ہیلی بیبر کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا

کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر کی اہلیہ اور سپر ماڈل ہیلی بالڈون نے حال ہی میں اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ جسٹن بیبر کے پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

معروف تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہیلی بالڈون نے گزشتہ روز ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ہیلی بیبر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح طور پر یو ایس میگزین کا نام لکھ کر اُن کی خبر کو جھوٹا قرار دیا ہے، انہوں نے لکھا کہ یو ایس میگزین نے ہمیشہ ہی فالتو خبریں شائع کی ہیں۔

ہیلی بالڈون نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ جھوٹی خبریں پھیلانا بند کیا جائے اور ایسی خبریں چلانے کے بجائے اس سے زیادہ اہمیت کے موضوع یعنی امریکی انتخابات سے متعلق خبریں شائع کریں۔

واضح رہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی نے اپریل 2019 میں سوشل میڈیا کے ذریعے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے فروری 2019 میں شادی کرلی تھی جبکہ اس سے قبل صرف دونوں کی شادی کی افواہیں چل رہی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close