Featuredدنیا

آپ سے وعدہ ہے تمام امریکیوں کا صدر بن کر رہوں گا

واشنگٹن: جوبائیڈن کا کامیابی کے بعد امریکی عوام کے نام پہلا پیغام

امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا مجھے فخر ہے آپ نے ہمارے عظیم ملک کی رہنمائی کے لیے منتخب کیا ہے، آگے مشکلات ہیں، آپ سے وعدہ ہے تمام امریکیوں کا صدر بن کر رہوں گا۔

نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آپ نے جو اعتماد مجھ پر کیا اس پر پورا اتروں گا، غیرمثالی رکاوٹوں کے باوجود امریکیوں نے ریکارڈ تعداد میں ووٹ دئیے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ تاریخی ٹرن آؤٹ نے ثابت کیا امریکیوں کے سینے میں جمہوریت دھڑکتی ہے، الیکشن کا نتیجہ آگیا، نفرت اورغصے کے بجائے ایک قوم بننے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کیلئے ایک بار پھرمتحد ہوکر مستحکم بننےکا وقت آگیا ہے، ہم متحدہ ریاستہائے امریکا ہیں، ہمارے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے۔

اس وقت 4 ریاستوں میں گنتی جاری ہے جہاں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، اگر ان ریاستوں میں ٹرمپ جیت بھی جائیں تو بائیڈن کی برتری پر کوئی فرق نہیں پڑےگا۔

جوبائیڈن الیکٹرز کی جانب سے باضابطہ انتخاب کے بعد 20 جنوری 2021کو عہدہ صدارت پر براجمان ہوجائیں گے ،جو بائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے صدر ہوں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close