Featuredاسلام آباد

وزیراعظم پاکستان نے جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو کامیابی پر مبارک باد دی

اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا کہ جوبائیڈن،کملاہیرس کو امریکی انتخابات میں کامیاب ہونےپر مبارکباد پیش کرتا ہوں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ جوبائیڈن،کملاہیرس کو امریکی انتخابات میں کامیاب ہونےپر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جوبائیڈن کی طرف سےجمہوریت سے متعلق عالمی سربراہ اجلاس کا منتظرہوں۔

امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی کے بعد جنوبی ایشیائی نژاد کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں، امریکی صدارتی انتخاب کی تاریخ میں کمالہ ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی صدر متنخب ہوگئے، منتخب صدر جوبائیڈن نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، منتخب صدر جوبائیڈن جنوری 2021 میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close