Featuredکھیل و ثقافت

بابر اعظم کی زیر قیادت دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے35 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

قومی اسکواڈمیں 35کھلاڑی شامل ہیں، بابر اعظم کی زیر قیادت 3ٹی 20اور2ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔

مصباح الحق نے میڈیا کو بتایا کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3ٹی 20اور2ٹیسٹ شیڈول ہیں، اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عابدعلی ،عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، اظہر علی ، دانش عزیز، فوادعالم، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت ، افتخار احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مصباح الحق کے مطابق عمران بٹ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ، محمد رضوان، روحیل نذیر، سرفرازاحمد، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان قادر، یاسرشاہ، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس ، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close