Featuredانٹرٹینمنٹ

کرپشن کا کوئی الزام سچ ثابت ہوگیا تو خود کو سرِعام پھانسی لگالوں گی

لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ فراڈ کا الزام ثابت ہوگیا تو سرعام پھانسی لگالوں گی

گزشتہ دنوں کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ میرا نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرنے کے نام پر لاکھوں کا فراڈ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کوریوگرافر لاڈا نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو شیلٹر ہوم اداکارہ میرا نے اپنے گھر میں بنایا ہوا تھا، کہ میرے گھر کے دروازے آرٹسٹس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے، یہ جعلسازی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ، میرے بچوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے، اداکارہ میرا بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا ہے اور میرے بچوں کو آگے لاکر امداد کے نام پر فنڈ اکٹھا کیا ہے۔

آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے اپنے بیان میں ان الزامات کو مسترد کیا۔

انہوں نے اپنا بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ ‘میں پاکستانی فلم انڈسٹری میں کئی سالوں سے ہیروئن ہوں، ہیروئنز کو فلموں میں بھی الزامات کے پتھروں سے سنگسار کیا جاتا ہے اور ان پر جھوٹی تہمتیں لگا کر انہیں بدنام اور رسوا کرنا ولن کا شیوہ دکھایا جاتا ہے’۔

میرا نے کہا کہ ‘ہیروئن فلم میں برائی کے ساتھ ساتھ اچھائی کی جنگ لڑنے، اپنی پاک دامنی کے مثبت دلائل دے کر شیطان کی پیروی کرنے والوں کو بتاتی ہے کہ وہ ایک انسان ہے، وہ ہیروئن ہے تو کیا ہوا، ایک عورت ہے کسی کی عزت ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں آج عوام کی عدالت میں حاضر ہوں، فلم میں ہیروئن کے کردار ادا کرتے ہوئے زندگی کے مسائل نے مجھے حقیقی زندگی کی بھی ہیروئن بنادیا ہے’۔

میرا نے کا کہنا تھا کہ ‘میں مانتی ہوں کہ میں اپنی زندگی کی وہ ہیروئن ہوں جو گزشتہ 12 سالوں سے زمانے کے ولنز کے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو مظلوم ظاہر کرکے ہمدردیاں سمیٹنے کی خواہشمند نہیں ہوں بلکہ سچ بتا کر خود پر لگائے گئے الزامات اور بہتانوں کو مٹانا چاہتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایک شخص نے جھوٹا نکاح نامہ پیش کرکے خوب نام کمایا، پھر کچھ لوگوں نے میرے گھر کے حوالے سے جھوٹ بول کر نام کمایا لیکن کوئی ایک پیسے کی ٹرانزیکشن ثابت نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ ‘میری غلطی ہے، مجھے اچھائی کی سزا ملنی چاہیے تھی کیونکہ میں نے چند لوگوں پر انسانیت کے ناطے احسان کیا تھا’۔

میرا نے مزید کہا کہ انہوں نے 6 بچوں اور 2 میاں بیوی کو رہنے کے لیے چھت دی تھی، انہوں نے کہا کہ میرا گھر کوئی شیلٹر ہوم نہیں ہے، میں اس گھر میں رہتی ہوں۔

میرا کا کہنا تھا کہ مجھے چھوٹے موٹے اسکینڈلز سے فرق نہیں پڑتا، میں بھارت گئی تب بھی میرے کردار پر الزام لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی سپر اسٹار ہوں اور حقیقی زندگی میں بھی ہیروئن کا کردار جیتی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close