Featuredانٹرٹینمنٹ

ٹائی ٹینک کی ہیروئن نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا

ٹائی ٹینک کی مشہور زمانہ ہیروئن کیٹ ونسلیٹ نے فلم کی عکس بندی کے دوران زیر آب 7 منٹ سے زیادہ دیر تک سانس روک کر لائیو اسٹنٹ ایکشن ہیرو ٹام کروز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ادکارہ کیٹ ونسلیٹ نے یہ ریکارڈ اپنی آنے والی نئی فلم اواتار ٹو (Avatar 2)کی شوٹنگ کے دوران بنایا۔

45 سالہ کیٹ ونسلیٹ نے زیر آب عکس بندی کے دوران 7 منٹ اور 12 سیکنڈز تک سانس روکی۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ 2015 میں ٹام کروز نے مشن امپاسیبل کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے پانی اندر 6 منٹ سانس روکنے کا ریکارڈ بنایا تھا جسے پانچ سال بعد کیٹ نے اپنے نام کرلیا۔

خیال رہے کہ ہالی ووڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اپنی فلم اوتار کو 2009 میں ریلیز کیا تھا جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 ارب 79 کروڑ ڈالرز کمائے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close