Featuredانٹرٹینمنٹ

بچوں کی جدائی میں گلوکارہ صنم ماروی اسپتال پہنچ گئی

لاہور : پاکستان کی معروف فوک گلوکارہ صنم ماروی بچوں کی جدائی میں شدید علیل ہوگئی، اسپتال سے گلوکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر صنم ماروی نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ ’میں بچوں سے دوری کے باعث گزشتہ کئی روز سے بہت زیادہ تکلیف کا سامنا کررہی ہوں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بچوں کی جدائی اور دوری کے میرے دماغ پر گہرے اثرات مرتب ہوئے جس کی وجہ سے مجھے اسپتال جانا پڑا‘۔

صنم ماروی نے اس پوسٹ کے ساتھ اپنی دو تصاویر بھی شیئر کیں جن میں سے ایک میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی جبکہ دوسری میں اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئیں تھیں۔

گذشتہ کچھ دنوں میں میرے شہزادے بچوں مصطفيٰ علی اور ورد علی کی سالگرائیں تھی اور وہ سب مجھ سے دور تھے. اس سے زیادہ تکلیف…

Posted by Sanam Marvi Official on Wednesday, November 11, 2020

گلوکارہ نے لکھا کہ ’چند روز قبل میرے شہزادے بچوں مصطفیٰ علی اور ورد علی کی پیدائش کا دن تھا مگر وہ مجھ سے دور تھے، میرے لیے اُس سے زیادہ تکلیف کی بات یہ ہے کہ میرے بیٹے بہلول کا اسکول ختم کروا کے اُسے گانوں پر لگا دیا گیا، یہ میرے لیے بہت تکلیف دہ بات ہے‘۔

صنم ماروی نے بتایا کہ ’میں کئی روز سے اضطراب کا شکار اور بلڈپریشر کنٹرول کرنے کی دوائیں کھا رہی ہوں، سردرد اور کم بلڈپریشر کی وجہ سے مجھے اپستال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد دے کر مجھے گھر واپس آنے کی اجازت دے دی‘۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close