Featuredگلگت بلتستان

گلگت بلتستان انتخابات: مجلس وحدت کا ریکارڈ پاور شو

مجلس وحدت کے جلسے نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیا

اسکردو : مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان میں اپنا مضبوط ووٹ بینک رکھتی ہے۔

گزشتہ روزمجلس وحدت مسلمین نے اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا، کامیاب جلسے نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

گلگت بلتستان میں بڑ ووٹ بینک رکھنے والی مذہبی سیاسی جماعت مجلس وحدت نے گلگت بلتستان انتخابات میں 3حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔

اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مطابق باقی حلقوں میں مجلس وحدت حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہی ہے۔

گزشتہ روز کے جلسے کے بعد گلگت بلتستان الیکشن میں صورتحال یکسر مختلف ہوگئی ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پاور شو نے ثابت کردیا کے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان میں اپنا مضبوط ووٹ بینک رکھتی ہےاور یہاں کے عوام کا اعتماد جیت چکی ہے۔

جلسے سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری وفاقی وزراء علی امین گنڈا پور، مراد سعید اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا، جلسہ گاہ پہنچنے پر قائدین اور امیدواروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

گزشتہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے کامیاب نمائندوں نے عوامی خدمت کی ایک اعلی مثال قائم کی ہے جس کی بنیاد پر مجلس وحدت کے امیدواروں کی اپنے حلقوں میں پوزیشن مستحکم نظر آتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close