Featuredگلگت بلتستان

جی بی الیکشن: پولنگ ختم ووٹوں کی گنتی جاری

گلگت بلتستان : جی بی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا

گلگت بلتستان انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس کے ساتھ ہی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک پر امن طریقے سے بلاتعطل جاری رہا۔ سرد موسم میں بھی لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔

انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ، مجلس وحدت مسلمین سمیت کئی جماعتیں  میدان میں ہیں تاہم پی ٹی آئی، (ن) لیگ اور پی پی میں کاٹنے کا مقابلہ ہوا جب کہ آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close