Featuredگلگت بلتستان

گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع

گلگت بلتستان : قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

جی بی اے 4 نگر (1)

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار ایوب وزیری نے 128 ووٹ لیکر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ کو 83 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں۔

جی بی اے 1 گلگت (1)

جی بی اے 1گلگت کے 62 میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امجد حسین 103 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 19 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 2 گلگت (2)

جی بی اے 2گلگت کے73 میں سے ایک پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 158 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے حفیظ الرحمان 122 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 6 ہنزہ

جی بی اے6 ہنزہ کے90  میں سے 14پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے عابد اللہ بیگ 1166 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے ظہور کریم 587 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 9 اسکردو 3

گلگت بلتستان کے حلقہ 9 اسکردو 3 کے 55 میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 1084 ووٹ لیکر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار فدا محمد ناشاد 218 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

جی بی اے 14 استور 2

جی بی اے 14 استور 2 کے مجموعی 47 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شمس الحق نے 640 ووٹ حاصل کرکے پہلے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مظفر علی نے 190 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close