Featuredگلگت بلتستان

گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی 4 اور 4 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

اسکردو:  گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے

جی بی الیکشن میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ، مجلس وحدت مسلمین، پی ایم ایل کیو، جی یو آئی ایف، جماعت اسلامی، اسلامی تحریک پاکستان سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں  نے 23 حلقوں پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا۔

اب تک غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،  9حلقوں کے مکمل نتائج سامنے آئے ہیں جن میں سے

پی ٹی آئی4

 پیپلزپارٹی 1

ایم ڈبلیو ایم1

 اور 4 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ بنانے کے لیے کسی بھی پارٹی کو کم از کم 13 نشستوں کی ضرورت ہوگی، جس پارٹی کے اتنے یا اس سے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے قانون ساز اسمبلی اور صوبے میں اگلا وزیراعلیٰ اُس کا ہوگا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close