Featuredگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے عوام نے ن لیگ کو مسترد کردیا

گلگت: تحریک انصاف 6 نشستوں کے ساتھ پہلے جبکہ پی پی پی 3 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کا فوج مخالف بیانیہ مسترد کرتے ہوئے اُن کا صفایا کردیا۔

گلگت بلتستان کے عوام نے ن لیگ کا فوج مخالف بیانیہ ردکردیا ہے، موجودہ الیکشن میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے جبکہ سابق دور میں گلگت بلتستان پر حکمرانی کرنے والی ن لیگ کا صفایا ہوگیا ہے۔

گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی کامیابی پر وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا پی ڈی ایم رہنماؤں کیلئےایک جملہ، ریجیکٹڈ۔

معاون خصوصی وزیراعظم بابراعوان نے بھی گلگت بلتستان الیکشن پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال جی بی میں حکمرانی کےبعد باپ،بیٹی کی مودی بیانیےکے ساتھ انٹری ہوئی، عوام نے ووٹ کو عزت دے دی، پاک سرزمین اورپاک فوج کےخلاف لابی بری طرح سے پٹ گئی۔

زلفی بخاری نے بھی گلگت انتخابات کےنتائج پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ووٹ کوعزت مل گئی، بلاول کو لاڑکانہ کا راستہ اورپی ڈی ایم کوسبق مل گیا، کپتان کی زبردست سپورٹ پر گلگت بلتستان کی عوام کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close