Featuredکھیل و ثقافت

کراچی کنگز کی پی ایس ایل فائیو میں عمدہ کارکردگی

کراچی کنگز نے ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز کو ہراکر فائنل میں انٹری دی۔

کنگز کا پی ایس ایل فائیو میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا ، شاندار فتح کے ساتھ کنگز نے پی ایس ایل ٹرافی جیت لی۔

رواں سیزن کےفائنل میں پہنچنےتک کنگز نے ایونٹ میں بھرپور ایکشن دکھایا، گروپ میچ میں کراچی نے دس میچز کھیلے، پانچ میچز میں کنگز نے حریف ٹیموں کو ہرایا جب کہ چار میچز میں کراچی کنگز کو ٹف ٹائم ملا ،ایک میچ بارش کی نظر ہوگیا۔

دوسرے نمبر پر موجود کراچی کا کوالیفائر میں ملتان سےمقابلہ ہوا، کوالیفائر میں کراچی نے سخت مقابلے کے بعد سپر اوور میں میچ جیت کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بابر اعظم کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بابر اعظم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔

ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فاتحانہ اننگز کھیلی، وہ  63 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے

انفرادی کارکردگی میں سپر اسٹار بابراعظم سب سے آگے ہیں، گیارہ میچز میں473  رنزبنا چکے ہیں۔

بابراعظم کراچی کنگز کے دوسرے بلے باز ہیں جو اب تک یہ ایوارڈ حاصل کر سکے ہیں۔ اس سے قبل روی بوپارہ نے سال 2016 میں ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 329 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 11 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

دوسری جانب ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر کا اعزاز لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 7.11 اکانومی ریٹ کے ساتھ17 وکٹیں حاصل کرکے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر کا ایورڈ بھی لاہور قلندرز کے کھلاڑی نے حاصل کیا۔ فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 10 کیچز پکڑ کر بہترین فیلڈر کا ایوراڈ حاصل کیا۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے تاریخی فتح ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ڈین جونز سے بہت کچھ سیکھا ہے، ڈین جونز نے ہمیں‌ جیت کی راہ پر گامزن کیا، ٹورنامنٹ میں پوری ٹیم مینجمنٹ نے سپورٹ کیا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close