Featuredپاکستان

اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، وزیراعظم پر امریکی دباؤ کی خبریں من گھرٹ ہیں

اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ نے ناجائز وغاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سے متعلق وزیر اعظم پر امریکی دباؤ کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ کی میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے وزیر اعظم پر امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت قرار دے دی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہہ چکے ہیں مسئلے کے منصفانہ حل تک اسرائیل کوتسلیم نہیں کرسکتے، وزیر اعظم نے زور دیا تھا کہ پاکستان کی پالیسی قائداعظم کے وژن پر مبنی ہے، وزیر اعظم کے واضح موقف کے بعد بے بنیاد قیاس آراؤں کی گنجائش نہیں۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ 1967 سے قبل کی سرحدوں اور دارالحکومت القدس پرمشتمل فلسطین کے حامی ہیں، اقوام متحدہ ،او آئی سی قراردادوں اور عالمی قانون کے مطابق 2 ریاستی حل کے حامی ہیں۔

یاد رہے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہا جا رہا تھا پاکستان کہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے تو نہیں جا رہا تو میں واضح طور پر کہتا ہوں پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close