Featuredانٹرٹینمنٹ

شوبز اسٹارز کا کراچی کنگز کی جیت پرمبارک باد پیغام

کراچی کنگز کی جیت پرشوبز ستاروں کی جانب سے بھی جشن منایا گیا۔

گلوکار عاصم اظہر کرکٹ کے جنونی مداحوں میں سے ایک ہیں اور اس بار جب ان کی پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز چیمپئن بنی تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔

عاصم اظہر نے لکھا کہ ‘کراچی کنگز چیمپئن، یہ ہے کراچی۔

گلوکار علی ظفر نے بھی کراچی کنگز کی فتح پر ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم کو فائنل تک پہنچنے کے لیے داد دی۔

اداکارہ مہوش حیات نے پی ایس ایل کے فائنل کو سنسنی خیز قرار دیتے ہوئے کراچی کنگز کو چیمپئن بننے کی مبارکباد دی۔

مہوش حیات نے کراچی کنگز کے مرحوم کوچ ڈین جونز کو میچ کی جیت کے موقع پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی کراچی کنگز کی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘مزہ آگیا’۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close