Featuredپنجاب

تعلیمی ادارے 23 نومبر سے بند کرنے کی تجویز پیشِ

کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر 23 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

وزیر تعلیم پنجاب مرادراس نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول کورونا کیسز پر درست معلومات فراہم نہیں کر رہے، اسکول بند کرنے کا فائدہ تب ہوگا جب تفریحی مقامات ،مارکیٹیں بند ہوں۔

کورونا کے نئے کیسز اور اموات کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے،پنجاب میں اس وقت نئے کیسز کی شرح جون والی شرح کے برابر ہے۔

کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ شادی ہالز سے متعلق ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر وزارت تعلیم نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوائی ہیں۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے31جنوری تک بندکردیاجائے، پہلے مرحلے میں 24نومبر سے پرائمری اسکولزبندکردئیے جائیں جب کہ 2دسمبر سے مڈل اسکولزبھی بند کیے جائیں۔

اسی طرح 15دسمبرسےسکینڈری اسکولزمیں بچوں کوآنےسےروکاجائے۔ وزارت تعلیم کےحکام اساتذہ کوتعلیمی اداروں میں بلانےپربضد ہیں، تجویز میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کوبلایا جائے اور آن لائن ایجوکیشن کےلیےتیاری کی جائے،ٹیلی اسکول،ٹیلی ریڈیوسمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیاجائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close