Featuredکھیل و ثقافت

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے لیے پوائنٹس سسٹم تبدیل

 آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پوائنٹس سسٹم تبدیل کردیا

ابٹیموں کی درجہ بندی مجموعی پوائنٹس کی بجائے پوائنٹس کی اوسط پر ہوگی۔

جون  2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ٹیموں کی درجہ بندی مجموعی پوائنٹس کی بجائے حاصل کردہ پوائنٹس اور سیریز کے دستیاب پوائنٹس کے اوسط کی بنیاد پر کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ میں 2022 نومبر میں شیڈول ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اب فروری 2023 میں کھیلا جائے گا، علاوہ ازیں آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل میچز میں شرکت کی کم از کم عمر 15 سال مقرر کردی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد ٹیموں کو یکساں مواقع فراہم کرنا اور کووڈ 19 کی وجہ سے منسوخ ہونے والی سیریز کا نقصان کم کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close