Featuredدنیا

پوپ فرانسس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ماڈل کی تصویر لائک کرنے کا معاملہ

ویٹی کن سٹی : پوپ فرانسس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے برازیلی ماڈل کی تصویر کو لائیک کرنے کے معاملے پر ویٹی کن سٹی نے تفتیش کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے نام سے بنے ہوئے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے برازیلی ماڈل نتالیا گریبوتو کی اسکول یونیفارم میں عکس بند کروائی گئی تصویر کو لائیک کیا تھا۔

پوپ فرانسس کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے برازیلی ماڈل کی تصویر کو لائیک کیے جانے کی خبریں گزشتہ ہفتے سامنے آئی تھیں، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ برازیلی ماڈل کی تصویر کو کب پسند کیا گیا تھا۔

برازیلی ماڈل نتالیا گریبوتو کی نیم عریاں تصویر کو ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پسند کیا گیا تھا، جہاں پر تصویر کو چند ہفتے قبل لوڈ کیا گیا تھا۔

انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی تصویر کو پوپ فرانسس کے اکاؤنٹ سے لائیک کیا گیا تو ان کا نام لائیک کرنے والوں میں نمایاں ہوا، جس کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔پوپ فرانسس کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے برازیلی ماڈل کی تصویر کو لائیک کرنے پر خبریں سامنے آنے کے بعد پاپائیت کے مرکز ویٹی کن سٹی نے مذکورہ معاملے پر تفتیش کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماڈل کی تصویر پر لائیک کرنے والے افراد اور پیجز میں 13 نومبر تک پوپ فرانسس کے اکاؤنٹ کا نام بھی نظر آتا رہا، تاہم بعد ازاں مذکورہ تصویر کو ان لائیک کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close