Featuredدنیا

مصری شہری کے حلق میں زندہ مچھلی پھنس گئی

قاہرہ : مصری مچھرے کی چھوٹی سی غلطی جان پر بن آئی، جب اس کے حلق میں مچھلی پھنس گئی۔

حلق میں پھنسی ہڈی کی مثال آپ نے سنی ہوگی جو ’نہ نگلی جائے اور نہ ہی اُگلی جائے‘، ایسا ہی کچھ ہوا مصر کے ایک مچھیرے کے ساتھ۔

مصر کے شہر بنی سویف کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں کے سامنے ایک ایسے مریض کو لایا گیا جسے بولنے کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔

جب ڈاکٹروں نے اس شخص کا معائنہ کیا تو وہ حیران رہ گئے کہ اس کے حلق میں ایک مچھلی پھنسی ہوئی تھی۔

ڈاکٹرز نے اینڈواسکوپک سرجری کرتے ہوئے اس مچھلی کو باہر نکال لیا جس کے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ زندہ تھی۔

سرجری کو انجام دینے والے ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر علی الہاجری نے مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر یہ شخص چند لمحات کی دیری سے اسپتال لایا جاتا تو دم گُھٹنے سے اس کی موت ہوسکتی تھی۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس شخص کی حالت بہتر ہے اور اسے مزید ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

متاثرہ شخص نے ڈاکٹر کو بتایا کہ اس نے اس چھوٹی مچھلی کو پکڑا، اس دوران جب انھوں نے ایک دوسری فشنگ راڈ کھنچتے ہوئے دیکھی تو مچھلی کو منہ میں پھنسانے کی کوشش کی اور وہ حلق میں جا پھنسی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close