Featuredدنیا

بھارت میں ایک اور پراسرار وبا پھیلنے لگی

نئی دہلی : بھارت میں ایسی پُراسرار وبا پھیلنا شروع ہوگئی جس کی وجہ سے گائیں تیزی سے موت کے منہ میں جارہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع چہورو میں قائم پناہ گاہوں میں موجود گائے کے مرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اتوار کے روز پُراسرار بیماری کی وجہ سے مزید 14 گائے ہلاک ہوئیں جس کے بعد مرنے والے گایوں کی تعداد 94 تک پہنچ گئی۔

ایک روز قبل ضلع چہورو کے گاؤں بلیوباس میں قائم باڑے میں کم از کم 80 گایوں کی پراسرار ہلاکت بھی ہوئی۔

مویشی پالنے والے مالکان کا ماننا ہے کہ گایوں کی اموات زہریلا پانی پینے یا مضر صحت کھانے کی وجہ سے ہو رہی ہیں مگر ویٹنری ڈاکٹرز نے اس بات کو مسترد کردیا ہے۔

ویٹنری ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مرنے والی گائیاں بالکل تندرست تھیں اور انہیں کوئی تکلیف یا بیماری نہیں تھی اس لیے زہر والی بات مانی نہیں جاسکتی۔

مقامی حکومت کے نمائندے سردار سحر تحصیل دار کتندارا کنور کا کہنا تھا کہ ’ہم اس معامے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آخر کیوں اتنی تیزی کے ساتھ گائے کی موت ہورہی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گائے کو دیے جانے والے چارے اور مرنے والے گائے کے نمونے بھی لے لیے ہیں جنہیں لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close