Featuredپاکستان

سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، اپوزیشن کو پی ٹی وی پر ٹائم دیں گے، نعیم بخاری

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما و سینئر وکیل نعیم بخاری نے نوے روز میں پی ٹی وی کو بحال کرنے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ یونین سے معاملات پیار محبت سے حل کروں گا اور سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے نئے چیئرمین سینئر وکیل نعیم بخاری نے پی ٹی وی کی موجودہ حالت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کا چینل ہے، ڈرامے میری ترجیحات میں شامل ہیں۔

نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی وژن کے مزاحیہ پروگرام اس کی پہچان تھے، پی ٹی وی کی کھوئی پہچان کو واپس لاؤں گا۔

چیئرمین پی ٹی وی نے کہا کہ مستقل ملازمین سے ہی پی ٹی وی کو چلانا ہے، پی ٹی وی میں کانٹریکٹ ازم بلا جواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر اپوزیشن کو بھی ٹائم دیا جائے گا، حکومت کے اچھے کاموں کو زبانی بیان نہیں کرنا بلکہ دکھانا بھی ہے۔

نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ بلین درخت لگے ہیں وہ کہاں لگے ہیں، عوام کو دکھانا بھی ضروری ہے، ترقیاتی کام ملک میں جہاں کہیں بھی ہوئے وہ بھی لوگوں کو دکھانا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close