Featuredانٹرٹینمنٹ

دنیا کی 100 بااثر خواتین دو پاکستان خواتین کون ہیں؟

لندن : برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا بھر کی سو طاقتورترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر اور اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔

بی بی سی کی جانب سے ہر سال دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست مرتب کی جاتی ہے اور اب انہوں نے 2020 کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے اس فہرست کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے جس میں علم، قائدانہ صلاحیت، کریٹیویٹی (تخلیقی صلاحیت) اور آئڈینٹیٹی (شناخت) شامل ہے۔

دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکار ماہرہ خان کو کریٹیویٹی (تخلیقی صلاحیت) کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

بااثر خواتین کی فہرست میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو نالج (علم) کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں فہرست میں فِن لینڈ کی وزیراعظم ثنا مرین سمیت مختلف شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 100 خواتین کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close