Featuredپاکستان

کرونا وائرس نے ایک اور سیاستدان کی جان لےلی

کراچی : پاکستان کے سینئر سیاستدان جادم منگریو بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، وہ ایم این اے ، مشیر مائن منرلز اور اسٹیٹ وزیر ریلوے رہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا نے ایک اور سیاسی رہنما کی جان لے لی، سینئر سیاستدان سابق وفاقی وزیر اور فنکشنل لیگ کے رہنما جادم منگریو کورونا کے باعث انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کئی روز سے کراچی میں زیر علاج تھے۔

جادم منگریو کا تعلق ضلع عمرکوٹ سے تھا ، وہ ایم این اے ، مشیر مائن منرلز اور اسٹیٹ وزیر ریلوے رہ چکے ہیں۔

جادم منگریو 2008 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 234 (سانگھڑ I) سے پاکستان مسلم لیگ (ف) کے امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی میں منتخب ہوئے تھے، انہوں نے 71،394 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار غلام محمد جونیجو کو شکست دی۔

یاد رہے چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام مدد علی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے، ان کی عمر 57 برس تھی، وہ علی سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close