Featuredپنجاب

اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے

لاہور: اپوزیشن کے جلسوں کا کوئی فائدہ نہیں، این آر او نہیں ملے گا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور جلسے جلسوں سے کوئی فائدہ نہیں ہونا اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک میں اب کورونا سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ہیلتھ اسٹاف پر پریشر بڑھ رہا ہے، یومیہ اموات 50 سے بھی بڑھ گئی ہیں، احتیاط نہ کی تو پاکستان کے معاشی حالات بگڑ سکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فیکٹریاں، روزگار بند نہیں کریں گے اور دیہاڑی دار طبقے کو بے روزگار نہیں کرِیں گے، کیونکہ کورونا سے بچاتے بچاتے لوگوں کو بھوک سے نہیں ماریں گے۔

وزیراعظم نے معیشت کی صورتحال کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت برصغیر میں سب سے تیزی سے بحال ہوئی، ہماری برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کووڈ کے دوران بھارت اور بنگلا دیش ہم سے پیچھے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے جلوسوں کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک کورونا کم نہیں ہوتا کوئی جلسہ، جلوس نہیں کرینگے، کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہیئے جہاں لوگ جمع ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنا جلسہ ختم کردیا ہے، اپوزیشن لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جلسے جلسوں سے کوئی فائدہ نہیں ہونا اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close