Featuredپنجاب

اس حکومت نے ڈھائی سال میں سیاسی انتقام کی تاریخی مثال قائم کی

لاہور : سیاسی انتقام میں اندھی حکومت نے اب تک شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا نہیں کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی والدہ کا جسد خاکی جمعہ کو لندن سے روانہ ہو گا اور ہفتے کو لاہور پہنچے گا۔ سیاسی انتقام میں اندھی حکومت نے اب تک شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے ڈھائی سال میں سیاسی انتقام کی تاریخی مثال قائم کی۔ آج وزیراعظم یہی معلوم کرنے لاہور آئے ہیں کہ کہیں پیرول پر رہا نہ کر دیا جائے۔

شہباز شریف کو اس کیس میں جیل میں رکھا گیا ہے، جس میں کرپشن کا کوئی نام و نشان تک نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپس میں لین دین کے معاملات پر مبنی کیس کا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ قانونی پیچیدگیاں جسد خاکی کی واپسی سے منسلک کرنا سفاکیت کی انتہاء ہے۔ کرائے کے ترجمان کسی کی والدہ کی وفات پر سیاست کر رہے ہیں۔ ترجمان یہ اطلاعات بھیج رہے ہیں کہ پیرول پر چند گھنٹے قبل رہا کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کا کام دہشت گردی اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔ یہاں وزیراعظم ن لیگ کے رہنماؤں کی جیل میں سہولیات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عوام کا نالائق اور ووٹ چوروں کے خلاف فیصلہ آ گیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بچوں پر چوری کا مقدمہ درج کر کے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ عمران نیازی کے فیصلے ثابت کرتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close