Featuredدنیا

ناکام فوجی بغاوت میں 27پائلٹس کو عمر قید کی سزا

 انقرہ:2016 میں کی گئی اس ناکام بغاوت کے نتیجے میں کم از کم 251 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے

ترک صدر رجب طیب اردوان کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کے جرم میں 27 سابق پائلٹس اور دیگر مشتبہ افراد کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے الزام عائد کیا تھا کہ بغاوت کی کوشش محمد فتح اللہ گولن نامی دینی مبلغ کے پیروکاروں کا ہاتھ تھا۔

جج نے دارالحکومت انقرہ اور شہریوں پر بمباری کرنے والے فضائیہ کے پائلٹس کو عمر قید کی سزا سنائی جہاں یہ بمباری بھی بغاوت کی کارروائی کا ایک حصہ تھی۔

ان افراد پر قتل، آئین کو توڑنے اور اردوان کے قتل کی کوشش کرنے کا الزام تھا۔

متاثرہ خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے کہا کہ ایک آج انصاف ہو گیا، ہمارا ماننا ہے کہ سزائیں موجودہ قوانین کے حساب سے دی گئیں اور ہم مطمئن ہیں۔

2016 میں کی گئی اس ناکام بغاوت کے نتیجے میں کم از کم 251 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے اور یہ اردوان کے اقتدار اور ہم عصرت رک قیادت کے لیے فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close