Featuredپنجاب

ملتان: پی ڈٖی ایم کو جسلے کی اجازت دینے سے انکار

ملتان:  انتظامیہ کا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

ڈپٹی کشمنر نے پی ڈٖی ایم کو 30 نومبر کو جسلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے قاسم باغ میں درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا شہر میں وبا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لہذا جلسے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دے سکتے۔

پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ سمیت دیگر رہنماوں کو گزشتہ روز بغیر اجازت ریلی نکالنے پر گرفتار کیا تھا جنہیں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں آج پیش کیا گیا۔ علاقہ مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر رہنماوں کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close