Featuredدنیا

نگورنوکاراباخ کی مسجد میں 27 سال بعد اذان، صدر نے درودیوار چوم لیے

باکو : آذربائیجان کے صدر نے آرمینیا سے جنگ جیتنے کے بعد تاریخی مسجد کا دورہ کیا، نگورنوکاراباخ کی مسجد میں 27 سال بعد اذان کی آواز گونج اٹھی۔

آرمینیا کے قبضے سے آزادی کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تاریخی آغدم مسجد کا دورہ کیا، انہوں نے مسجد کے درو دیوار چومے اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر مسجد کی حفاظت کا عزم کیا۔

ستائیس سال بعد آغدم مسجد سے گونجنے والی اذان کی آواز قرہ باغ کی فتح کا اعلان بھی ہے، اس موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے انہوں نے فرط جذبات سے مغلوب ہوکر مسجد کے درودیوار چومے اور قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر مسجد کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا۔


صدر الہام علیوف کے مطابق انہوں نے خانہ کعبہ میں اللہ تعالی سے دعا مانگی تھی کہ وہ انہیں غاصبوں کے قبضے سے اپنی سرزمین آزاد کرانے کی قوت دے، خوش قسمت ہوں کہ اب تباہ حال آغدم مسجد میں کھڑا ہوں اوردعا قبول کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

پچھلے دنوں اٹھائیس سال بعد اس مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھی گئی اس سے پہلے آرمینیا کے قبضے کے دوران اس مسجد کی بے حرمتی کی جاتی رہی ہے، آذربائیجان نے ایک ماہ طویل جنگ کے بعد نگورنوقرہ باغ سمیت کئی مقبوضہ علاقے آرمینیا سے آزاد کرائے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close