Featuredپاکستانپنجاب

کرونا وائرس کی دوسری لہر، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سوالیہ نشان بن گئے

لاہور : کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کو کھٹائی میں ڈال دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا معاملہ این سی اوسی کوبھجوانے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی قانون کااجلاس ہوا، جس میں انتخابات کی تاریخ کامعاملہ این سی اوسی کوبھجوانےکی تجویزمنظور کرلی گئی۔

محکمہ آبپاشی میں ترمیم شدہ تقرری،تبادلہ پالیسی2020کا مسودہ ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق بزنس رولز 2011 میں ترامیم کی تجویزمنظور کرلی ۔

قائداعظم سولرپاورکمپنی کےبورڈآف ڈائریکٹرز کے ناموں کی تجویز ، پنجاب ریگولیشن آف پلاسٹک شاپنگ بیگزایکٹ 2020 میں ترمیم کی تجویز بھی منظور کی گئی۔

اجلاس میں آئی ڈی اےایم کےبورڈ میں ایم پی ایزکی تقرری کی تجویز سے اتفاق ہوا جبکہ مستقل بنیادوں پرتقرریوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

وقف املاک پراپرٹی،ڈس ایبلڈپرسنزایکٹ1975 کی منسوخی کی تجویز اور پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی ایکٹ 2020کا مسودہ غور کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close