Featuredدنیا

متحدہ عرب امارات کی 144 منزلہ عمارت منہدم

اماراتی حکام نے دارالحکومت ابوظبی میں 144 منزلہ عمارت کو 10 سیکنڈ میں منہدم کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ابو ظہبی میں مینا بندرگاہ کے علاقے میں قائم 144 منزلہ مینا پلازہ ٹاور کو منہدم کردیا گیا، کارروائی میں صرف 10 سیکنڈ کا وقت لگا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس دوران بندرگاہ کے علاقے میں قائم تمام دکانوں اور مارکیٹس کو شام 4 بجے تک عارضی طور پر بند رکھا گیا۔

حکام کے مطابق عمارت کا انہدام بندرگاہ کی تعمیر نو و آرائش کے پروجیکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

تعمیر نو کی ذمہ دار تعمیراتی کمپنی نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمارت کو غیر پرائمری دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے، اور اس سے ہونے والی آلودگی کو کم سے کم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔

عمارت کو منہدم کرنے کی کارروائی کے دوران مقامی پولیس، ایمرجنسی رسپانس ٹیم، سول ڈیفنس اتھارٹی، ایمبولینسز اور ہنگامی حالات و قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری امدادی کارروائیاں کی جاسکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close