Featuredتجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں تجارت میں ریفارم کیلئے 300ملین ڈالرفراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایشیائی ترقیاتی بینک سے تجارت اور مسابقتی مارکیٹ پروگرام کیلئے معاہدے پر دستخط ہوگئے، معاہدے پردستخط کی تقریب میں وزیر اقتصادی امورخسرو بختیار نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت اے ڈی بی پاکستان کو تجارت میں ریفارم کیلئے300ملین ڈالرفراہم کرے گا۔

تقریب میں اے ڈی بی نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی ، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ کوروناکےباوجود پاکستان کی معیشت میں استحکام رہا۔

اس موقع پر وزیر اقتصادی امورخسرو بختیار نے کہا کہ حکومت تجارت کوفروغ دینےکیلئےایکسپورٹ ٹیرف ،ٹیکس میں اصلاحات کر رہی ہے، موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سےبیرونی اکاؤنٹ میں استحکام پیدا ہوا۔

خسروبختیار کا کہنا تھا کہ دنیاموجودہ حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کااعتراف کررہی ہے، مضبوط معیشت ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترقیاتی منصوبوں کیلیے پاکستان کو 10ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کو بھی سراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close