Featuredدنیا

تہران مناسب وقت پر اپنے سائنسدان کے قتل کا جواب دے گا

 تہران : ایران کے صدر حسن روحانی کا اسرائیل کو کرارا جواب دینے کا اعلان۔

ایرانی صدر نے کہا کہ تہران مناسب وقت پر اپنے ممتاز ایٹمی سائنسدان کے قتل کا جواب دے گا۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے قاتلانہ حملے میں جاں بحق نامور سائنسدان محسن فخری پر حملے میں اسرائیل کو ملوث قرار دیتے ہوئے جواب دینے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی صدر نے اسرائیل کو خطے میں انتشار پھیلانے کے سازش کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تہران مناسب وقت پر اپنے ممتاز ایٹمی سائنسدان کے قتل کا جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ جوہری سائنسدان کےقتل سےدشمن کی انتہائی مایوسی اورنفرت کی شدت ظاہر ہوئی، محسن فخری کےقتل سےایران کےجوہری عمل کی رفتار سست نہیں ہوگی۔

حسن روحانی نے کہا کہ انتشاری قوت ایسی کارروائیوں سے خطے کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے ہم نے دشمن کی سازشی ذہنیت کو پڑھ لیا ہے ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ایرانی قوم اور اس ملک کے عہدیدار اس مجرمانہ فعل کو بلا جواب چھوڑنے سے زیادہ بہادر اور پرجوش ہیں اور متعلقہ عہدیدار مقررہ وقت پر اس جرم کا جواب دیں گے۔

ایٹمی و میزائل سازی کے سائنس دان محسن فخری زادے کو تہران کے مشرقی علاقے آبسرد میں مشین گن سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

ایرانی سائنس دان کو قتل کرنے کےلیے شرپسندوں نے پہلے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا کیا تاکہ فخری زادے کی گاڑی رکے اور موقع پاتے ہی نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔

محسن فخری زادے ایران کی امام حسین یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر تھے، جو ایرانی وزارت دفاع کے اہم سائنسدان تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close