Featuredپنجاب

ایم کیو ایم نے بیس برسوں سے سخت گیری کے حالات دیکھے ہیں

لاہور: فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ملتان میں پولیس کی جانب سے عوام پر گولیاں نہیں چلائی گئی

رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے بیس برسوں سے سخت گیری کے حالات دیکھے ہیں ، ملتان میں پولیس کی جانب سے عوام پر گولیاں نہیں چلائی گئی جب کہ کراچی میں ایم کیو ایم پر گولیاں چلائیں جاتی رہی ۔

شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر ان سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ہمارا وفد شہباز شریف اور مریم نواز سے تعزیت کے لئے آیا ہے ایسے غم کے اوقات میں سیاست سائیڈ پر رکھ کر غم کو بانٹتے ہیں۔

فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ مہنگائی صرف وفاقی حکومت کی وجہ سے نہیں ہو رہی ہم سندھ کے باسی ہے وہاں کی صوبائی حکومت بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت میں ہمارا صرف ایک وزیر ہے جو حکومت کو مشورہ دیتے ہیں مگر سیاسی طور پر حکومت ہم سے بات نہیں کرتی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close