Featuredدنیا

بھارتی بحریہ کا پائلٹ طیارہ حادثے کے بعد لاپتہ

نئی دہلی: بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہونے کے بعد پائلٹ لاپتہ ہوگیا۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ ہفتے مغربی ریاست گوا کے ساحل کے قریب ایک تربیتی مشق کے دوران بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ بحیرہ عرب میں جا گرا تھا،جس کے بعد ایک پائلٹ کو تو ریسکیو کرلیا گیا تھا تاہم دوسرا پائلٹ ابتک لاپتہ ہے۔

بھارتی بحریہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر  بتایا کہ لینڈ کرنے کے لیے استعمال ہونے والا سامان اور جہاز کے دیگر حصے ڈھونڈ لیے گئے ہیں۔

گمشدہ پائلٹ کو تلاش کرنے کے لیے 9 جنگی جہاز، پانی کے اندر ڈائیونگ کرنے والی ٹیمیں اور 14 دیگر ہوائی جہازوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی امریکا، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں ہوئی تھیں جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close