Featuredپاکستان

بختاور کی والد زرداری اور بہن آصفہ کیساتھ ویڈیو وائرل

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور زرداری نے اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کردی جس میں وہ اپنے والد اور بہن آصفہ کے ساتھ موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں بختاور اپنے والد زرداری کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ان کی بہن آصفہ بھی ان کے ساتھ ہیں، تینوں اس موقع پر نہایت خوش ہیں۔

بعد ازاں تینوں افراد اپنے گھر کے نئے رکن یعنی بختاور کے منگیتر محمود چوہدری کے ساتھ تصاویر کھنچواتے نظر آرہے ہیں۔


خیال رہے کہ بختاور زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، ان کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

منگنی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوویڈ 19 کا شکار ہونے اور قرنطینہ میں ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے تاہم وہ ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں موجود رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close