Featuredتجارت

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں متعین کردی

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، 15 دسمبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

پیٹرول کی قیمت 100.69 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا،اسی طرح مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 105.43 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم دسمبر سے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کہ یکم دسمبر سے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ 2 ہفتے قبل حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close