Featuredکھیل و ثقافت

ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ: بابر اعظم دوسرے نمبر پر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

بیٹسمین رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے،آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ تیسری، بھارت کے لوکیش راہول چوتھی، جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈوسن پانچویں، نیوزی لینڈ کے کولن منرو چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

گلین میکسویل ساتویں، افغانستان کے حضرت اللہ آٹھویں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نویں اور روہت شرما دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بولرز رینکنگ میں قومی ٹیم کےعماد وسیم 9ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

افغانستان کے راشد خان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، افغانستان کے ہی مجیب الرحمان دوسرے، آسٹریلوی اسپنر ایشٹن اگر تیسرے، انگلینڈ کے عادل رشید چوتھے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پانچویں نمبر پر موجود ہیں، عماد وسیم 9ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close