Featuredسندھ

قومی ایئر لائن میں سزا و جزا کا عمل جاری

کراچی: پی آئی اے نے گزشتہ ماہ 28 ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا۔

قومی ایئر لائن نے نومبر کے مہینے میں 43 ملازمین کے خلاف ایکشن لیا گیا جن میں سے اٹھائیس کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔

پی آئی اے کے شبعہ ہیومن ریسورس نے ملازمین کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی فہرست جاری کر دی، فہرست کے مطابق پی آئی اے نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 4 ملازمین کو فارغ کیا، قوانین کی خلاف ورزی اور احکامات نہ ماننے پر بھی 4 ملازمین کو برخاست کیا گیا، بغیر اطلاع کچھ عرصے سے غیر حاضر 8 ملازمین کو بھی نوکری سے نکالا گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں اور کنٹریکٹر سے رشوت لینے پر بھی 4 ملازمین کو فارغ کیا، سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر افشا کرنے پر 2 ملازمین کو برطرف کیا گیا، بدعنوانی اور غبن میں ملوث 3 ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے، اسمگلنگ میں ملوث ایک ملازم کو بھی بر طرف کیا گیا۔

سرکاری دستاویزات کی چوری اور ریکارڈ کو نقصان پہنچانے پر 2 ملازمین کو برخاست کیا گیا۔

دوسری طرف پی آئی اے نے احکامات کے مطابق کام نہ کرنے پر 3 ملازمین کی تنزلی کر دی، ایس او پیز کی خلاف ورزی کر نے والے 3 ملازمین کی تنخواہ میں بہ طور سزا کمی کی گئی، 8 ملازمین کو تادیبی خطوط جاری کیے گئے، جب کہ 8 ملازمین ضابطے کی کارروائی کے بعد بے قصور پائے گئے۔

پی آئی اے نے اچھی کارکردگی کے حامل 9 ملازمین کو تعریفی اسناد بھی جاری کیں جب کہ 3 ملازمین کو کیش ایوارڈز بھی دیے گئے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ تمام کارروائیاں قانون اور ضابطے کے مطابق کی گئیں، پی آئی اے میں بغیر کسی دباؤ کے سزا و جزا کا عمل جاری رہتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close