Featuredکھیل و ثقافت

فاسٹ بؤلر حسن علی ٹک ٹاک کے بادشاہ قرار، ویڈیو وائرل

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بؤلر حسن علی کو سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک کی دُنیا کا بادشاہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بؤلر حسن علی دُنیائے کرکٹ کے بعد اب ٹک ٹاک کی دُنیا پر بھی چھائے ہوئے ہیں جس کا اندازہ اُن کی حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو پر آنے والے لائکس سے لگایا جاسکتا ہے۔

حسن علی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود اپنی آفیشل اکاؤنٹ پر 15 گھنٹے قبل ہی اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جو ایک پنجابی گانے پر بنائی گئی ہے۔

فاسٹ بؤلر کی مقبولیت کا اندازہ تو اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں اُن کی اس ویڈیو پر 96 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد صارفین نے کمنٹس بھی کیے ہیں۔

دوسری جانب سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے حسن علی کی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘حسن علی ٹک ٹاک کے بادشاہ اور لیجنڈ ہیں’۔

اگر حسن علی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اس وقت ٹک ٹاک پر اُن کے ایک اعشاریہ ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ اُن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 9 ملین یعنی 90 لاکھ لائکس آچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close