Featuredاسلام آباد

وبا کے خاتمے تک کم آمدن اور غریب ممالک کے قرض معطل کیے جائیں،وزیر اعظم

اسلام آباد: کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم نے 10 نکاتی ایجنڈہ پیش کردیا

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی سیشن سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، وبا کے خاتمے تک کم آمدن اور غریب ممالک کے قرض معطل کیے جائیں، پسماندہ ملکوں کے قرضے معاف کیے جائیں اور ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے خاتمے تک غریب ممالک کے قرضے مؤخر کیے جائیں 500 ارب ڈالر کا خصوصی فنڈز مختص کیا جائے اور کم ترقی یافتہ ملکوں کے لیے رعایتی قرضوں کی سہولت دی جائے

عمران خان کا کہنا تھا کہ انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سالانہ 15 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدعنوان سیاست دانوں اور جرائم پیشہ افراد کی لوٹ ہوئی دولت واپس کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ملکوں میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے سالانہ 100 ارب ڈالر کا ہدف یقینی بنانے اور ترقی پذیر ملکوں سے رقم کا غیر قانونی انخلا روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی تجویز بھی دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close