Featuredپنجاب

کورونا کی دوسری لہر پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ہے

لاہور: صورتحال خطرناک ہے ، پی ڈی ایم ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عوام احتیاط کریں اور ماسک لازمی پہنیں پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کو اپنی منفی سیاست کی بھٹی میں جھونکنے کے درپے ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے 670 کنفرم کیسز سامنے آئے اور 24 مریض جاں بحق ہوئے پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 19474 تک پہنچ گئی ہے اب تک پنجاب میں کورونا سے3115 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال خطرناک ہے اور پی ڈی ایم کے مایوس عناصر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں انسانی زندگیاں نگلنے والی منفی سیاست انتہائی قابل مذمت ہے ایسی سیاست کرنے والے عناصر کا حشر پہلے بھی برا ہوا ہے اور آئندہ بھی برا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close